Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ انجلینا جولی نے خطیر رقم عطیہ کر کے دل جیت لیے

Now Reading:

اداکارہ انجلینا جولی نے خطیر رقم عطیہ کر کے دل جیت لیے

ہالی ووڈ کی مقبول اداکارہ انجلینا جولی نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

اداکارہ انجلینا جولی نے مشرقی لندن میں بچوں کی طرف سے یمن کے لیے لگائے گئے امدادی اسٹال کو خطیر رقم عطیہ کر کے دل جیت لیے۔

دوسری جناب ایان اور میکائل اپنے امدادی اسٹال سے اب تک 67 ہزار پاؤنڈز اکٹھے کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ریڈبرج کے رہائشی6 سالہ ایان موسیٰ اور میکائل اسحاق نے بتایا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کوئی ان کے اس اسٹال پر آئے بغیر اور لیموں پانی پیئے بغیر ہی ان کی مدد کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اداکارہ انجلینا جولی کی طرف سے رقم کے ساتھ ایک تحریری پیغام بھی ملا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ان دونوں دوستوں نے انجلینا جولی کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے اداکارہ سے کہا کہ آپ کا جب بھی لندن آنا ہو تو آپ بلا جھجھک یہاں سے تازہ لیموں پانی کا ایک گلاس ضرور پی سکتی ہیں۔

جس کے جواب میں انجلینا جولی نے اپنے خط میں لکھا کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ میں آپ کے اسٹال سے لیموں پانی تو نہیں خرید سکتی لیکن کچھ رقم عطیہ کرنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ انجلینا جولی نے بچوں کے اس اقدام پر سراہتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ یمن کے بچوں کیلئے اٹھایا گیا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے۔

خیال رہے کہ دنیائے عرب کا غریب ترین ملک یمن خانہ جنگی سے تباہ حال ہے،  یمن میں جاری خانہ جنگی میں گزشتہ برس 23 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر