
پاکستان سے تعلق رکھنے والے 11سالہ فنکار نے تُرک اداکار جاوید جیتن گُنیر سے ملاقات کرلی۔
تفصیلات کے مطابق 11سالہ شاہ خان نامی پاکستانی فنکار نے تُرک اداکار جاوید جیتن گُنیر کا خاکہ بناکر اُن سے ملاقات کی۔
شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن ایلپ کا کردار ادا کرنے والے جاوید جیتن گُنیر نے گزشتہ دِنوں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اُس دوران جہاں اُنہوں نے اسلا م آباد میں سیر سپاٹے کیے تو وہیں اُنہوں نے اپنے ایک خاص مداح سے ملاقات بھی کی۔
Advertisement
جاوید جیتن گُنیر نے 11 سالہ شاہ خان نامی مداح سے ملاقات کی جو عُمر میں تو بہت چھوٹا ہے لیکن اُس کے ٹیلنٹ نے اُسے ایک بہت بڑا فنکار بنا دیا ہے۔
شاہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں وہ جاوید جیتن گُنیر کو وہ خاکہ بطور تحفہ دے رہے ہیں جو اُنہوں نے اپنے ہاتھوں سے اداکار کے لیے بنایا تھا۔
جاوید جیتن گُنیر نے گزشتہ دِنوں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جن میں اداکار اسلام آباد کے مختلف سیاحتی مقامات پر لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے گئے تھے جبکہ ان کے مداح انہیں پھول اور تحائف بھی دیتے نظر آئے تھے۔
واضح رہے کہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شاہ خان نے تُرک اداکار سے ملاقات پر اللّہ تعالیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News