Advertisement
Advertisement
Advertisement

میجر عزیز بھٹی شہید کا 55 واں یوم شہادت

Now Reading:

میجر عزیز بھٹی شہید کا 55 واں یوم شہادت
میجر عزیز بھٹی

وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے میجرعزیز بھٹی شہید نشان حیدر کاآج 55 واں یومِ شہادت منا یا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ستمبر 1965ء کی پاکستان بھارت جنگ میں وطن عزیز کا دفاع کرنے والے قومی ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہی 6 اگست 1928ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے۔

قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان واپس آکر گجرات میں رہائش پذیر ہوا،میجرعزیز بھٹی نے بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ پنجاب رجمنٹ میں کمشن حاصل کیا اور 1956ء میں میجر بن گئے۔

ان حالات میں جب کہ دشمن تابڑ توڑ حملے کر رہا تھا اور اسے توپ خانےاورٹینکوں کی پوری پوری امداد حاصل تھی۔ میجر عزیز بھٹی اور ان کے جوانوں نے آہنی عزم کے ساتھ لڑائی جاری رکھی اور اپنی پوزیشن پر ڈٹے رہے۔

بھارت نے پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تو قوم کا یہ مجاہد سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوا، سترہ پنجاب رجمنٹ کے 28 افسروں اور سپاہیوں سمیت عزیز بھٹی شہید نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔

Advertisement

6ستمبر 1965ء کو جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو میجرعزیز بھٹی لاہورسیکٹر میں برکی کےعلاقے میں ایک کمپنی کی کمان کررہے تھے۔ اس کمپنی کے دو پلاٹون بی آر بی نہر کے دوسرے کنارے پر متعین تھے۔ میجر عزیز بھٹی نے نہر کےاگلے کنارے پر متعین پلاٹون کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

دشمن کو ناکوں چنے چبوانے اور ملکی دفاع کیلئے بے مثال قربانی اور شجاعت کے مظاہرے کے اعتراف میں حکومت نے راجہ عزیز بھٹی شہید کو پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر