
واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے ایک نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹ لانے پر کام کیا جا رہا ہے۔
WABetaInfo کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق فنگر پرنٹ سیکیورٹی کی سہولت بھی جلد واٹس ایپ میں آنے والی ہے۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ اس وقت دنیا بھر میں ایک اعلی ترین میسجنگ ایپ میں شامل ہے جس میں ہر وقت نئی سہولت آتی رہتیں ہیں۔
فنگر پرنٹ کی توثیق بھی واٹس ایپ ویب پر آنے والی ہے۔
اب بہت جلد لوگ واٹس ایپ ویب تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اپنے سمارٹ فونز کے ذریعے اپنے فنگر پرنٹس اسکین کرسکیں گے۔
فی الحال اس سے آپ کو اپنے فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے فون تک رسائی حاصل کرنے والا کوئی بھی دوسرے آلے سے آپ کے واٹس ایپ ویب میں ٹیپ کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سکیورٹی کو واٹس ایپ کے رواں ورژن میں کب شامل کیا جائے گا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News