
ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے حال میں ایک حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی دیگر خواتین کے ساتھ لڑائی کے معاملے میں ماڈل کے بیان اور پولیس کی رپورٹ میں تضاد سامنے آگیا۔
یاد رہے کہ حریم شاہ نے پولیس کو بیگ سے زیورات اور نقدی چوری کی درخواست دی تھی۔
اس حوالےسے حریم شاہ نے کہا کہ ایک خاتون کو دو روز قبل سڑک پر لفٹ دی تھی۔
خیال رہے انھوں نے الزام عائد کیا کہ خاتون نے پرس چوری کیا اور اپنا موبائل گاڑی میں بھول گئی۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ موبائل کی مدد سے خاتون کو تلاش کیا اور پولیس کے حوالے کیا۔
حریم شاہ نے مزید کہا تھا کہ پولیس نے دو گھڑیاں، پیسے اور اہم دستاویزات برآمد کروائیں۔
ادھر اس معاملے میں پولیس رپورٹ نے کچھ اور ہی کہانی سنادی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں فریقوں کے درمیان پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا۔
دوسری جانب اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں فریقوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے، جبکہ صلح کا قلندرہ درج کرکے جانے کی اجازت دے دی گئی۔
واضح رہے کہ پولیس رپورٹ کے مطابق خواتین کو لڑائی جھگڑے کی کال پر تھانہ ویمن منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News