مشیرتجارت ، صنعت اورسرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان میں ای کامرس کی بہت استعداد کار ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت ، صنعت اورسرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک بیان میں کہا کہ پاکستان سوفٹ ویئر ہاؤس ایسو سی ایشن اور چین سٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان کے درمیان ای کامرس کونسل اجلاس کے موقع پرایم او یو سائن ہوا
An MoU was signed today between Pakistan Software Houses Association (P@SHA)and Chainstore Association of Pakistan (CAP) witnessed by the 3rd National E-Commerce Council (NeCC).This collaboration will help retail businesses to explore indigenously developed technologies for…1/3
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) September 24, 2020
اپنے پیغام میں مشیرتجارت ، صنعت اورسرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے مزید کہا کہ تعاون سے ریٹیل کاروباروں کو ملکی ترقی یافتہ ٹیکنالوجیز کی دریافت کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس معاہدے سے پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کو ملکر کام کرنیکے لیے ایک پلیٹ فارم میسر آئیگا۔
واضح رہے اس سے قبل بھی مشیرتجارت ، صنعت اورسرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نےسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے بعد پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت یورپی یونین میں ترجیحی ٹیرف سے مستفید ہوتا رہے گا۔
عبدالرزاق دائود نے تاجروں پرزوردیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی برآمدات میں اضافہ کریں۔
مشیرتجارت،صنعت اورسرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے مزید کہا تھا کہ یورپی یونین نے پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
