وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینما معاشرتی اقدار اور قومی تہذیب و تمدن کو اجاگر کرنے کے ضمن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی تشخص، تہذیب و ثقافت اور قومی ورثے کو اجاگر کرنے کے حوالے سے سینما انڈسٹری کا کردار اور سینما انڈسٹری کی بحالی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں سینما کی بحالی اور ملکی تشخص کو اجاگر کرنے کے حوالے سے سینما انڈسٹری کے اہم کردار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ سینما انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور ان کو دور کرنے کے حوالے سے مجوزہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم کے منفرد تشخص کو اندرون اور عالمی سطح پر اجاگر کرنا ترجیح ہے جبکہ پاکستانیت کا فروغ اورنوجوان نسل کو قومی ورثے سے روشناس کرانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ملک میں سینما انڈسٹری کی زبوں حالی کیوجہ سے نہ صرف غیر ملکی مواد کی بھرمار ہوئی ہے بلکہ اس سے نوجوان نسل کی اعلیٰ اقدار پرمبنی تربیت کی کوششیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سینما انڈسٹری کی بحالی اور مقامی سطح پر معیاری فلموں کی تیاری کے حوالے سے مراعاتی پیکیج دینے کی تجاویز پر ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے جبکہ متعلقہ وزارتیں اور محکمے ان تجاویز پرعمل درآمد کا روڈ میپ جلد از جلد پیش کیا جائے
اجلاس میں شبلی فراز، حماد اظہر، عاصم سلیم باجوہ ، ڈاکٹر شہباز گل، ذلفی بخاری، سینیٹر فیصل جاوید خان جبکہ متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز، گورنر سٹیٹ بنک، چئیرمین ایف بی آر و دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
