امریکی صدر ٹرمپ کی اپنے نقادوں پر تنقید
صدر ٹرمپ نے اپنے نقادوں کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران پینٹاگون پر برس پڑے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن سے قبل پینٹاگون پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پینٹاگون اسلحہ ساز کمپنیوں کو نوازنے اور خوش رکھنے کیلئے جنگیں کراتا ہے۔
اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پینٹاگون کے اعلیٰ عہدیدار جنگوں کے علاوہ کچھ نہیں کرتے لیکن وہ اب امریکا کو نہ ختم ہونے والی جنگوں سے نکال رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے چین پر حملوں کے بعد پینٹاگون پر تنقید بھی انتخابی مہم کا حصہ ہے۔
واضح رہے اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اپنے نقادوں کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی شخص کہے کہ صدر ٹرمپ عظیم ہے تو اسے سی این این یا MSDNC میں نوکری نہیں ملے گی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ان پر کتاب لکھنا چاہے تو اس کے لیے لازم ہو چکا ہے کہ وہ ان سے متعلق جتنا خراب مواد لکھ سکتا ہو، لکھے کیونکہ خراب مواد کا بیش تر حصہ جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News