Advertisement
Advertisement
Advertisement

دشمن فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ، وزیرخارجہ

Now Reading:

دشمن فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دشمن فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ، دشمن لسانی ،مزہبی منافرت سے لڑانے کی کوشش کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت بہاؤالدین ذکریا ملتانی رح کے تین روزہ سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج زائرین کی تعداد دیکھ کر بڑا حوصلہ ہوا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بلوچستان راجن پور ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان کے   دریاؤں میں تغیانی ہے، پانی سے گھر تباہ، فصلیں برباد ہوگئی لوگ کھلے آسمان تلے آگئے اتنی مشکلات کے باوجود زائرین کی بڑی تعداد عرس میں شرکت کے لیے آئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بحی کہا کہ زندگی میں بہت پروٹوکول ملتا ہے لیکن یہاں کے سکون کا متبادل نہیں معاف کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ پسند کرتے ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آج دنیا نئے طرز کی جنگ کی طرف جارہی ہے ہائبرڈ جنگ مسلط کی جارہی ہے جبکہ پاکستان کو نیچا دیکھنانے کے لیے کوشش کررہا ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2019 میں دشمن نے ہم پر حملہ کیا ، اور اپنا پائلٹ چھوڑ کر دم دباکر بھاگ گیا اب دشمن نئی چال چل رہا ہے دشمن انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔

وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ دشمن فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ، لوگوں کو خرید کر انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دشمن لسانی ،مزہبی منافرت سے لڑانے کی کوشش کرے گا جبکہ امن منتشر کرنے کی کوشش کرے گا لیکن ہمیں کسی کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں کسی پر جملہ نہیں کسںنا محبت اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان جن مشکلات سےدوچار ہے اس میں ہر ادارے ،ہر فرد ہر صوبے نے کردار ادا کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر