
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی فلاح و ترقی موجودہ حکومت کی اہم ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محمکہ کھیل و امور نوجوانان کا اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ معذور افراد کے لیے رواں ہفتے 47 مختلف اقسام کے کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ کھیلوں میں سات سو سے زائد ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔
بریفنگ کے دوران مزید کہا گیا کہ صوبے کے تمام ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز میں خواتین کے لیے انڈور جمنازیم بنائے جائیں گے جبکہ سکیم کے تحت سوات میں بھی خواتین کے لیے انڈور جمنازیم قائم کرنے کے لیے تمام تر ضروری لوازمات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و ترقی موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے جبکہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، انہیں کھیلوں کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News