رشکئی اقتصادی خیبرپختونخوا کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رشکئی اقتصادی خیبرپختونخوا کی ترقی...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو سیرت النبیﷺ کے مختلف پہلوؤں اور صوفیائے کرام کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیرت النبی ﷺ اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کے حوالے سے تعمیر کی جانے والی “القادر یونیورسٹی” کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیرِاعظم کو القادر یونیورسٹی کے قیام میں پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
وزیرِاعظم نے اسلامی اقدار اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ القادر یونیورسٹی میں صوفیائے کرام کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کی بھی منصوبہ بندی کی جائے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ طلباء کو دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے یونیورسٹی کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ یونیورسٹی میں کم سے کم وقت میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔
عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز، بیرسٹر علی ظفر، برگیڈئیر (ر) جمیل سرور ملک و دیگر شریک ہوئے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News