Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیو اور شجرکاری مہم ، آرمی چیف کی شرکت

Now Reading:

پولیو اور شجرکاری مہم ، آرمی چیف کی شرکت
آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف شجرکاری مہم اور پولیو فری پاکستان مہم کے سلسلے میں تقریب میں بھی شریک ہوئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج فارمیشنز کی جانب سے 2018 سے اب تک دو کروڑ نوے لاکھ پودے لگائے گئے جبکہ حالیہ مون سون سیزن میں پاک فوج پچاس لاکھ پودے لگا رہی۔

 ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگلے اڑھائی برسوں میں ایف ڈبلیو او موٹر ویز کے اطراف دس لاکھ پودے لگائے گی جبکہ چھ لاکھ پودے لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم ٹو پر لگائے جائیں گے۔

Advertisement

ترجمان آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ ایک لاکھ اسی ہزار پودے کراچی حیدرآباد موٹرے وے پر لگائے جائیں گے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر ایک لاکھ بیس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سوات موٹر وے پر ایک لاکھ پودوں کی شجرکاری ہو گی جبکہ ایف ڈبلیو او کی شجرکاری مہم گرین موٹر ویز کے نام سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر