لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی، لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا، رواں سال کامیابی کا تناسب 99 اعشاریہ 43 فیصد رہا ہے۔
چئیرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال پارٹ ون کے تمام طلبا کو بغیر امتحان کے پاس کردیا گیا ہے جبکہ پارٹ ٹو کے طلبا کو گزشتہ سال کے پارٹ ون کے نمبروں کے برابر نمبر دے دئیے گئے ہیں۔
پروفیسرریاض ہاشمی نے کہا کہ رواں سال 1 لاکھ 91 ہزار 280 طلبا نے امتحان کے لئے اپلائی کیا جبکہ1لاکھ 64 ہزار 906 طلبا کے رزلٹ کا اعلان کیا گیا ہے جن میں سے 1 لاکھ 63 ہزار 969 طلبا کامیاب قرار دئیے گئے ہیں۔
چئیرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی نے مزید کہا کہ 26 ہزار 374 طلبا نے سپیشل امتحان کے لئے درخواستیں جمع کروائیں ہیں جبکہ انٹرمیڈیٹ میں کامیابی کا تناسب 99 اعشاریہ 43 فیصد رہا ہے۔
دوسری جانب دی پنجاب اسکول نے لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن پوزیشن حاصل کرنے والی دی پنجاب سکول خیابانِ کیمپس کی طالبہ عائشہ نوازش کے لیے پانچ لاکھ دینے کا اعلان کردیا۔
دی پنجاب سکول کی لاہور بورڈ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی جوہر ٹاون کیمپس کی طالبہ طالبہ ایمان حمرا کے لیے ڈیڑھ لاکھ جبکہ نویں اور دسویں پوزیشنز حاصل کرنے والی اسکول کی طالبات کے لیےاسی ہزار دینے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
