
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شہبازشریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری اہم پیش رفت ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کے کیس کی تحقیقات بہت اچھی ہوئی ہیں ،اکتالیس والیم پر مبنی تحقیقات اداروں نے تحقیق کی ہیں۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے یہ بھی کہا کہ گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ احتساب کے تمام اداروں میں مسلم لیگ ن کے دور میں افراد لگائے گئے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام ثبوت،دستاویزی شکل میں ہیں لہذا شہبازشریف کی گرفتاری پر تحریک انصاف کو الزام دینا درست نہیں
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا یہ بھی کہنا تھا کا آصف زرداری کیس میں تریسٹھ والیم پر مبنی تحقیقات ہیں جبکہ ان افراد کی کرپشن بے نقاب کرنے کے لئے احتساب کے اداروں نے اچھا کام کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف ،اصف زرداری یہ لوگ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں جبکہ شہبازشریف کی گرفتاری پیسے باہر بھیجنے والے دوسروں لوگوں کے لئے بھی پیغام ہے۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے یہ بھی کہا کہ فیٹف کیس پر اپوزیشن نے کس طرح شور مچایا، ان لوگوں نے ایک کرپشن کی ہے جبکہ دوسرا پیسہ بیرون ملک بھیجا گیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ دہرا جرم ہے اپوزیشن کے منی لانڈرنگ میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کا عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عوام کاپیسہ واپس نہیں آتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News