
سعودی عرب مکہ مکرمہ اور مضافات کے علاقوں میں موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق حرم شریف میں روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
خیال رہے کہ بارش کے باعث غسل کعبہ کی تقریب بھی ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ شہر مکہ مکرمہ اور مضافاتی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواٶں کے ساتھ موسلادار بارش نے موسم خوشگوار بنادیا بارش کے باعث گرمی کی شدت میں بھی کمی آئی جبکہ بارش کی وجہ سے غسل کعبہ کی تقریب بھی ملتوی کرنی پڑی۔
مسجد الحرام میں بارش کے باعث روح پرور مناظر دیکھنے کوملے میزاب رحمت سے آتا ہوابارش کے پانی نے روح پرور منظر بنا دیے۔
دوسری جانب شدید بارش کی وجہ سے لوگوں کو گھروں میں نماز پڑھنے کی تلقین کی گٸی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News