نفرت آمیز مواد پر فیس بک نے بی جے پی رہنما پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک حکام نے بتایا کہ ’ٹی راجا سنگھ کو ہماری ان پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر بلاک کردیا گیا ہے۔
ترجمان فیس بک نے بتایا کہ فیس بک کی پالیسی ہمارے پلیٹ فارم کو تشدد کو فروغ دینے یا نفرت میں ملوث ہونے سے منع کرتی ہیں۔
گذشتہ ماہ امریکی اخبار ‘وال سٹریٹ جرنل’ کی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ کس طرح وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت کے رکن اور قانون ساز ٹی راجا سنگھ نے اپنے ذاتی فیس بک پیج کا استعمال کرتے ہوئے روہنگیا تارکین وطن کو گولی مارنے اور مساجد گرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں فیس بک کے داخلی نگرانی کے شعبے نے اس اکاؤنٹ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے راجا سنگھ پر فیس بک کے استعمال پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں اور ناقدین کے شدید ردعمل کے بعد اب فیس بک نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کےٹی راجہ سنگھ کےاکاؤنٹ کو بالآخر بلاک کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
