Advertisement
Advertisement
Advertisement

پورا پاکستان قادر بھائی جیسی شخصیت کو یاد کر رہا ہے، وسیم اکرم

Now Reading:

پورا پاکستان قادر بھائی جیسی شخصیت کو یاد کر رہا ہے، وسیم اکرم
وسیم اکرم

گگلی ماسٹر عبدالقادرکو دنیا سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالقادر نے دنیائے کرکٹ میں لیگ اسپن بولنگ کا فن متعارف کرایا تھا۔

جادوگر لیگ اسپنر عبد القادر نے 1977ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور پھر ایسی شاندار کرکٹ کھیلی کہ شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگے۔

انہوں نے لیگ اسپن میں اس قدر مہارت حاصل کی کہ اس شعبے کو ان کے تذکرے کے بغیر نامکمل سمجھا جاتاہے۔

Advertisement

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میں ہی نہیں پورا پاکستان قادر بھائی جیسی شخصیت کو یاد کر رہا ہے ۔

پاکستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی وسیم اکرم  نے لیگ اسپنر عبد القادر کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں عبد القادر جیسا اسپنر نہیں دیکھا، صرف میں ہی نہیں پورا پاکستان قادر بھائی جیسی شخصیت کو یاد کر رہا ہے۔

عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 اور 104 ایک روزہ میچوں میں 132 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اپنوں میں باؤ جی کے نام سے موسوم عبدالقادر دلکش شخصیت کے مالک تھے، باؤ جی کے سب سے چھوٹے بیٹے عثمان قادر کا کہنا ہے کہ وہ والد کی خواہش کے مطابق سینے پر پاکستان کا اسٹار سجانا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر کہتے ہیں کہ اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھانا اور ان کے خواب کی تکمیل میں گراؤنڈ بنانا ان کا مشن ہے۔

یاد رہے کہ لیگ اسپنر عبدالقادر 15ستمبر 1955ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، وہ ایک برس قبل 6 ستمبر کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر عبدالقادر نے دنیائے کرکٹ میں لیگ اسپن بالنگ کا فن متعارف کرایا، عبدالقادر لاہور میں گزشتہ برس 6 ستمبر کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر