حکومت، اپوزیشن اور آرمی سفارتی محاذ پر ایک پیج پر ہیں: پرویز الہی
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن آرمی...
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارا نصب العین صرف عوام کی خدمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور،ورکنگ ریلیشن شپ اور فلاح عامہ کے منصوبوں پربات چیت کی گئی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ق اتحادی ہے اور ہم ملکرعوامی خدمت کرتے رہیں گے۔
سردارعثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ 2 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے جبکہ اتحادی جماعت سے ورکنگ ریلیشن ہر آنےوالے روز مضبوط سے مضبوط ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ سازشی عناصر صوبے کی ترقی کے مخالف ہیں، اے پی سی کے نام سے نیا ڈرامہ بھی ناکام ہو گا۔
عثمان بزدار سے ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے اور انشاءاللہ عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دینگے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے، جلد پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا۔
اپنے بیان میں چوہدری پرویز الہی نے کہا تھا کہ آرمی ایکٹ کی توسیع ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے حمایت کر کے ملکی یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے آرمی ایکٹ پر نہ حق میں ووٹ دیا نہ مخالفت میں اوران کے اس اقدام سے قومی ادارے مضبوط ہوں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News