Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں ایمبولینس چلانے والی پہلی خاتون

Now Reading:

سعودی عرب میں ایمبولینس چلانے والی پہلی خاتون

سارہ العنزی نے سعودی عرب میں ایمبولینس چلانے والی پہلی سعودی خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سارہ العنزی نے مریضوں کو گھروں سے اسپتال پہنچانے اور انہیں علاج کی سہولتوں کی فراہمی  کے لیے ایمبولینس سروس شروع کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

اردن میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن ترکی آل سعود نے انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔

سارہ العنزی نے پڑوسی اسلامی ملک اردن کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔

علاوہ ازیں سارہ العنزی تین بر س یونیورسٹی کی بہترین طلبہ کی فہرست میں شامل رہیں۔

Advertisement

 گزشتہ کچھ برسوں سے خواتین ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں، اس حوالے سے جو سب سے اہم قدم تھا وہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کا ملنا تھا۔

اس حوالے سے سارہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خاتون کی حیثیت سے ایمبولینس چلانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔ یہ فیصلہ کرنے میں کورونا وائرس سے معاشرے کو نجات دلانے کے جذبے نے مدد دی۔

انھوں نے کہا کہ سعودی شہریوں  کی جانب سے انھیں پذیرائی ملی، جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل سعودی عرب میں کبھی کسی نے خاتون کو ایمبولینس چلاتے ہوئے نہیں دیکھا تھا، کورونا وبا کے زمانے میں جب کئی لوگوں نے مجھے ایمبولینس چلاتے ہوئے دیکھا تو حوصلہ افزائی کے لیے ٹیلیفونک رابطوں کا تانتا بندھ گیا۔

واضح رہے کہ سارہ العنزی نے بتایا کہ میں بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹی ہوں، اس لیے میرے گھر والوں نے میرا جذبہ دیکھ کر کام جاری رکھنے کے لیے غیر معمولی حوصلہ دیا، پھر خاندان کے تمام افراد شعبہ صحت سے وابستہ ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر