وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعظم خان سواتی کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔
سرکاری، نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں تجاویز تیار لرلی گئی جبکہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس اداروں کی خدمات لینے کا بھی فیصلہ کر لیا۔
اعظم سواتی نے منشیات کے خلاف کارروائیوں سے متعلق صدر و وزیراعظم کو اعتماد میں لے لیا۔
اعظم سواتی اب جامعات کے وائس چانسلرز سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ کالجز کو ڈرگ فری اور سموک فری بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم نےاعظم سواتی کو تعلیمی اداروں کے دوروں کی ہدایت کرتے ہوئے تعلیمی ادارے کھلنے سے پہلے ہی حکمت عملی طے کی جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والوں کی سزائیں دگنی کرنے کے لئے قانون سازی کی بھی ہدایت دے دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
