Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام لوگوں کو انصاف دینا کسی چڑیا کا نام نہیں ہے، سونیا حسین

Now Reading:

عام لوگوں کو انصاف دینا کسی چڑیا کا نام نہیں ہے، سونیا حسین

پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ پاکستان میں عام لوگوں کو انصاف دینا کسی چڑیا کا نام نہیں ہے۔

ملک میں زیادتی کے بڑھتے کیسز اور لاہور موٹروے واقعے پر سونیا حسین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سونیا حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان میں انصاف کسی چڑیا کا نام نہیں ہے کیونکہ یہاں عام آدمی ہمیشہ انصاف کی طلب میں مارا مارا پھرتا ہے لیکن اُسے انصاف نہیں ملتا۔

https://www.instagram.com/p/CE_j9OnDvKq/?utm

خیال رہے اداکارہ سونیا حسین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جس ملک میں کتّوں کا قانون ہو، جہاں بچے، بچیاں، عورتیں، کتّے، بلیاں اور یہاں تک کے قبروں میں لاشیں بھی محفوظ نہ ہوں تو وہاں سوشل میڈیا پر پوسٹس لگانے اور احتجاج کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

Advertisement

اداکرہ نے کہا کہ جب تک قانون کے محافظ اور سربراہان کے گھروں میں گُھس کر اُنہیں جوتے نہیں ماریں جائیں گے تب تک اعلیٰ حکام کو احساس نہیں ہوگا کہ آخر غیر محفوظ ہونے کا احساس کیسا ہوتا ہے۔

سونیا حسین نے اپنی پوسٹ کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اُن تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہیں جنہیں اُن کے الفاظ نامناسب اور غیر اخلاقی لگے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ سچ تو یہ ہے کہ اس وقت اُن کے اندر جتنا غصّہ اور غبار ہے اُس کے آگے یہ الفاظ بہت کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے بدعنوان اور نا اہل رہنماؤں کے مستحق نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ سونیا حسین نے اپنے مداحوں سے سوال بھی کیا کہ ’کیا ہم سب ساتھ ہیں؟

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے ہی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر