
مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم میں تیزی آگئی ہے جس کے باعث صرف ایک ماہ میں 20 نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں صرف اگست میں 20 کشمیری نوجوان بھارتی بربریت کا نشانہ بنے ہیں جبکہ شہدا میں دو کمسن بچے بھی شامل تھے اس دوران ایک خاتون نے بھی تحریک آزادی کی راہ میں اپنی جان قربان کی۔
اگست میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے کالے قانون کے تحت 328 کشمیریوں کو گرفتاربھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی فوج کی مجرمانہ کارروائیوں میں 92 نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی درندگی اور تشدد، پرامن مظاہرین پر پیلٹ گن کے فائر اور نام نہاد گھر گھر سرچ آپریشن کے دوران بانوے افراد شدید زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News