Advertisement
Advertisement
Advertisement

ستمبر میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ، مشیر تجارت

Now Reading:

ستمبر میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ، مشیر تجارت
عبدالحفیظ شیخ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ستمبر میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت مانیٹری و فسکل پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی معیشت ، اقتصادی اشارئیوں اور دیگر پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں مشیر تجارت ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ، سپیشل سیکرٹری خزانہ جبکہ گورنر سٹیٹ بنک ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

 سپیشل سیکرٹری خزانہ نے ملکی معیشت کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ گورنر سٹیٹ بنک نے مائیکرو اکنامک فریم ورک پر ٹیکنیکل کمیٹی کو سراہا۔

اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے باعث صارفین اور سرمایہ کار کااعتماد متاثر ہوا جبکہ حکومتی ریلیف پیکیج اور دیگر اقدامات سے صورتحال اب بہتر ہورہی ہے۔

Advertisement

گورنر سٹیٹ بنک نے کہا کہ پالیسی ریٹ 7فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اس اقدام سے کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔

گورنر سٹیٹ بنک نے یہ بھی کہا کہ مانیٹری پالیسی اقتصادی بحالی کے مقصد کیلئے بنائی گئی ہے اور مختلف اقدامات سے آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کا رجحان کم ہو گا۔

اجلاس میں عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں برآمدات 3.6ارب ڈالر رہیں جبکہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں درآمدات 6.9ارب ڈالر رہیں۔

مشیر خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مختلف اقدامات سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملی اور کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس میں رہنے سے ایکسچینج ریٹ پر مثبت اثرات ہوئے ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پالیسی بورڈ کو اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم اور مرکزی کردار ہے، برآمدات کے فروغ، مہنگائی میں کمی اور بہتروسائل جبکہ ادارہ شماریات کی استعداد کار میں اضافہ بھی انتہائی ضروری ہے

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ ادارہ شماریات کے موثر اعدادوشمار سے پالیسی سازی آسان ہوگی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر