Advertisement
Advertisement
Advertisement

فاسٹ فوڈ ہمیں دیگر نقصانات کے ساتھ ساتھ جلدبوڑھا بھی کر دیتے ہیں

Now Reading:

فاسٹ فوڈ ہمیں دیگر نقصانات کے ساتھ ساتھ جلدبوڑھا بھی کر دیتے ہیں

فاسٹ فوڈ ہمیں دیگر نقصانات کے ساتھ ساتھ خلیاتی اور ڈی این اے تک کی سطح تک بوڑھا کررہے ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان غذاؤں کا بے تحاشہ استعمال ایسے انسانی کروموسوم کو متاثر کرتا ہے جن کا تعلق عمررسیدگی سے ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ الٹراپروسیسڈ غذاؤں سے انسانی کروموسوم کے کناروں پر جڑے ٹیلومریز سکڑتے جاتے ہیں۔

 اگرچہ یہ عمل پوری زندگی جاری رہتا ہے اور زندگی گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلومریز چھوٹے ہوتے جاتے ہیں لیکن کئی صنعتی طریقوں سے گزاری ہوئی غذا سے یہ رفتار بڑھ جاتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے ثابت ہوا کہ جنک فوڈ ہمارے ڈی این اے تک پر اثرانداز ہوتی ہے۔

Advertisement

اسپین میں واقع یونیورسٹی آف نوارا کی پروفیسر ماریہ بیس راسترولو اور ایملی مارٹی نےموٹاپے پر منعقدہ یورپی و بین الاقوامی کانفرنس میں اپنی تحقیق پیش کی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ چھوٹے ہوتے ہوئے ٹیلومریز عمررسیدگی کا پتا دیتے ہیں اور ناقص خوراک اس سکڑاؤ کو بڑھاتی ہے۔

دوسری جانب تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جنک فوڈ، فاسٹ فوڈ اور پروسیس شدہ غذاؤں میں کئی طرح کے تیل، چکنائیاں، روغن، شکریات، نشاستہ اور بہت تھوڑی مقدار میں پروٹین ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ مصنوعی رنگوں، معیاراتی کیمیکل اور الم غلم سے یہ اور مضر ہوتے جاتے ہیں، ان میں غذائیت کی کمی تو ہوتی ہی ہے لیکن اب یہ ہمیں بڑھاپے کی جانب بھی دھکیل رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر