Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی وباء کے خلاف لڑائی نے عمران خان کو مضبوط بنا دیا ،دی ڈپلومیٹ

Now Reading:

عالمی وباء کے خلاف لڑائی نے عمران خان کو مضبوط بنا دیا ،دی ڈپلومیٹ
وزیراعظم عمران خان

آئن لائن جریدے دی ڈپلومیٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کوروناوائرس کے خلاف لڑائی نے وزیراعظم عمران خان کو مضبوط بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئن لائن جریدے دی ڈپلومیٹ نے کورونا کے خلاف لڑائی میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کےخلاف ردعمل دےکر اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔

دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں ، عیدالاضحی اور محرم کے جلوسوں کے دوبارہ آغاز کے بعد بھی کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ نہیں ہوا۔

آئن لائن جریدے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان نے حالات کا رخ موڑ دیا، آخر کار پاکستان معمولات زندگی کی بحالی کی جانب واپس آرہا ہے۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق سول اور فوجی عہدیداروں نے مل کرنیشنل کورڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کس طرح موثر انداز میں کام کیا جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی بھی اس بڑے بحران کو سنبھالنے میں سب سے آگے رہی ہے۔

Advertisement

آئن لائن جریدے میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان اور فوج کے مابین تعلقات مضبوط ہیں جبکہ عمران خان نے پاکستان کے مخصوص حالات کا حوالہ دیتے ہوئے پوری طرح سے لاک ڈاؤن کی شدید مخالفت کی اور معاشی ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کی حمایت کی۔

دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کی پارٹی کے زیر انتظام صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے آئے اور پنجاب اس کی عمدہ مثال ہے جبکہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن ناکام ہوگیا،نتائج حوصلہ افزا ثابت نہ ہوئے جس کے بعد حکومت سندھ کو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا۔

آئن لائن جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں کورونا کے خلاف کارروائیوں اور عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی تعریف کی جارہی ہے جبکہ معیشت کی حالت کے متعلق حوصلہ افزا اعدادوشمار کی وجہ سے عمران خان کی حکومت کو کچھ مہلت ملی ہے۔

آئن لائن جریدے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت کوویڈ 19 کے معیشت پر ہونے والے نقصان دہ اثرات کو کم کرنے میں کامیاب رہی ہے، پاکستان نے جولائی کے مہینے میں ریکارڈ ترسیلات وصول کی جبکہ پاکستانی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھنےکو ملا،کاروبار میں اعتماد دیکھا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر