
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل 2 روزہ دورے پرماسکو روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر کل ماسکو روانہ ہو رہے ہیں
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل سربراہ اجلاس کے بعد سب سے بڑا فورم ہے، فورم کے دوران ایس سی او سربراہ اجلاس کے حوالے سے دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو دورے کی دعوت روسی ہم منصب نے دی ہے جبکہ سربراہان مملکت کے اجلاس کے حوالے سے 20 دستاویزات زیرِ غور آئیں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ماسکو میں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News