
وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر تاریخی خطاب کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے ڈٹ کر پیش کیا جبکہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ایک خواب رہے گا۔
عمران خان نےآر ایس ایس کےانتہا پسند نظریے اور بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والےمظالم کو بےنقاب کیا۔منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجے گئےچوری کے پیسےکی واپسی کیلئے فریم ورک کی تجویز انکے کرپشن کےخلاف پختہ عزم کاواضح اظہار ہے۔کروناوباءسمیت تمام اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) September 25, 2020
ایک پیغام میں وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اقوام عالم کو باورکرایا کہ کشمیریوں کےحق خود ارادیت کو پامال کیا جا رہا ہے۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ کروناوباءسمیت تمام اہم عالمی امور پر گفتگو کی اور عمران خان نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے اور بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کیا۔
وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجے گئےچوری کے پیسےکی واپسی کیلئے فریم ورک کی تجویز انکے کرپشن کےخلاف پختہ عزم کاواضح اظہار ہے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آن لائن خطاب میں کہا تھا کہ دنیا میں جب تک ہر شخص محفوظ نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے اسی لئے ہمیں کثیر الجہتی اشتراک سے مسائل کو حل کرنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ حکومت کی تمام پالیسیوں کا مقصد شہریوں کے معیار زندگی میں اضافہ ہے اور ہماری خارجہ پالیسی کا مقصد ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات اور مسائل کا بات چیت سے حل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News