Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی ترجمانی کرتا ہے، معید یوسف

Now Reading:

پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی ترجمانی کرتا ہے، معید یوسف
معید یوسف

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی ترجمانی کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ایس سی او کے اجلاس میں بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نقشہ اجلاس میں واضح طور پر دکھایا گیا جبکہ پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی ترجمانی کرتا ہے۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی نے کہا کہ 11 ستمبر کو بھارت نے روس سے پاکستان کے نقشے پر اعتراض اٹھایا تھا جبکہ گذشتہ رات پاکستان کو اعتراض کے بارے میں بتایا گیا تھا لیکن ہم نے روس کو تحریری جواب دیا، ہمارا نقطہ نظر واضح تھا اور روس نے اس کی تائید کی۔

ڈاکٹر معید یوسف نے یہ بھی کہا کہ اجیت ڈول اجلاس چھوڑ کر چلے گئے جبکہ اجیت ڈول نے روسی قومی سلامتی کے مشیر کی تقریر بھی نہ سنی۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارت منہ کی کھا کر چلاگیا ، بھارتی حکومت نے  خود کو مذاق بنادیا تھا جبکہ بھارت کو خود لگ رہا ہی کہ کشمیراسکے ہاتھوں سے جارہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ایس سی او کی قومی سلامتی کونسل سکریٹریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاشی راہداری حکومت کی اولین ترجیح ہے،

ڈاکٹر معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقوں میں ریاستی دہشت گردی کے مرتکب ممالک کی مذمت کرنی چاہیے ، ہمیں قوم پرستی، فاشزم اور مذہبی انتہاپسندی کے خلاف متحد ہونا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر