Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی ادارے اور شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری  

Now Reading:

تعلیمی ادارے اور شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری  
تعلیمی ادارے اور شادی ہالز

حکومت پنجاب نے تعلیمی ادارے اور شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے شادی بیاہ کی بڑی تقریبات پر پابندی ختم کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے تعلیمی ادارے اور شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔

اپنے بیان میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر تعلیمی ادارے اور شادی ہالوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شادی ہالوں میں کل گنجائش کا50فیصد لوگوں کوتقریب میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر جگہ جگہ آویزاں کی جائے جبکہ ہاتھ نہ ملانے،بغل گیرنہ ہونے،موبائل فون اور دوسری ڈیوائسز شیئر نہ کرنے کے پوسٹر بھی نمایاں جگہوں پر چسپاں کیے جائے۔

کیپٹن (ر)محمد عثمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ استاتذہ تعلیمی اداروں میں آنے والے بچوں کوایس او پیز پرلازمی عمل کروائیں گے جبکہ فیس ماسک،ہینڈ سینیٹائزر اور گلوز کا استعمال لازمی کیا جائے گا۔

Advertisement

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ یاد رکھیئے احتیاط کر کے ہی ہم زندگی کی تمام سرگرمیاں بحال کر سکتے ہیں، کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا لیکن ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر