
مشہور و معروف سیریز دیرلیش ارطغرل غازی سے شہرت پانے والی تُرکش اداکارہ اسرا بیلگیچ کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ اسرا بیلگیچ کی گٹار بجاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
اسرا بیلگیچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گٹار کے ساتھ بھی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CEowEpSj5qq/
یاد رہے کہ اسلامی تعلیمات پر مبنی تُرک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا تاریخی و مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ پاکستان میں کافی مقبول ہیں۔
دوسری جانب حال ہی میں پاکستان کے دو برانڈ کی ایمبیسڈر بننے والی تُررک اداکار ہ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کتنی باصلاحیت ہیں۔
اسرا بیلگیچ نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ گٹار بجا رہی ہیں اور ساتھ میں تُرک زبان میں گانا گنگنا رہی ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر علی نامی ایک صارف نے اداکارہ کے مقبول ترین کردار ’حلیمہ‘ سے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلیمہ باجی ایسا لباس زیب تن نہ کیا کریں، یہ اچھا نہیں۔
جس پر تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے مغربی لباس پہننے پر تنقید کرنے والے سب ہی فالوورز کو جواب دیتے ہوئے فالو نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔
واضح رہے کہ تُرک ڈرامے کی پاکستان میں نشر ہونے کے بعد سے حلیمہ سلطان سمیت دیگر ترکش فنکاروں کی فین فالوونگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News