
وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی سفیر متسودا کنینوری کی وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پروفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار نے کہا کہ پاکستان جاپان کو اپنا اہم دفاعی شراکت دار جانتا ہے،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔
زبیدہ جلال نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے لئے دفاع، تجارت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے لئے یہ انہتائی بہترین وقت ہے۔
وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پاکستان جاپان عسکری سطح اور سیاسی و عسکری سطح تک مذاکرات باقاعدگی سے منعقد کرانے پر جاپانی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مذاکرات دفاعی تعلقات بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کے ٹھوس اقدامات کے عکاس ہیں۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اشتراکیت میں موجود گنجائش کا بھی ذکر کیا جبکہ جاپانی سفیر نے حکومت جاپان کے مسلسل تعاون کا یقین دلایا اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا بھی عزم کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News