Advertisement

سی پیک منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے ، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پرترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے، لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا ٹیسٹ رن مکمل ہوچکا ہےجبکہ میٹرو ٹرین اگلے ماہ کے آخر تک چلانے کا ارادہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔ جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں سے متعلق بات چیت کی گئی اور پنجاب میں سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر ملاقات کے دوران شعبہ زراعت کی پائیدار ترقی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئے بیج متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اورنج ٹرین سے متعلق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے راستے پر شجر کاری اور بیوٹی فکیشن کی جا رہی ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے جبکہ سی پیک پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کی صورتحال پر پیشرفت اطمینان بخش ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف
9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائینگے، علامہ طاہر اشرفی
ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، وزیر خزانہ
سستی روٹی کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کیخلاف جنگ جاری
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
پورے پاکستان میں صرف پنجاب حکومت کام کرتی دکھائی دیگی، عظمیٰ بخاری
Next Article
Exit mobile version