
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سرکاری وغیر سرکاری خط وکتابت میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم نبین وعلی الہ واصحابہ وسلم لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کابینہ نے کسان دوست پروگرام کی منظوری دی جبکہ پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار کا ہدف 11 لاکھ ٹن سے بڑھا کر16 لاکھ ٹن مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
کابینہ نے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم کی بجائے تین لاکھ میٹرک ٹن بذریعہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان امپورٹ کرنے کی منظوری دی جبکہ صوبائی کابینہ نے سیاحت کے فروغ کے لئے تین نئے اتھارٹیز بنانے کی منظوری دی۔
کابینہ نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے لئے رضا حبیب کی تعیناتی کی منظوری دی جبکہ یو این ڈی پی کے اشتراک سے سیاحتی مقامات پر مزید 100 جدید سہولیات سے آراستہ کیمپنگ پاڈز لگانے کی منظوری دے دی گئی، جدید سہولیات سے آراستہ کیمپنگ پاڈز سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔
پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے لئے حیات اباد سپورٹس کمپلیکس کی تزئین آرائش کے لئے 40 کروڑ روپے کی ایڈیشنل گرانٹ کی منظوری۔
کابینہ نے مائینز اور منرلز ڈیجٹلائزیشن کی بھی منظوری دی تاکہ محمکے میں شفافیت یقینی بنائی جاسکے جبکہ نئے ترامیم سے پرائیوٹ سیکٹر کے ذریعے صوبے میں توانائی کے شعبے میں بہتری ائیگی۔
صوبے کی ثقافت کے تحفظ کے لئے کابینہ نے موشن فلموں کے حوالے سے سنسر بورڈ صوبے کے زیرانتظام رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جسکے لئے وفاق سے رابطہ کیا جائیگا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام محکموں کے بورڈز کی کارکردگی کے حوالے سے باقاعدگی سے کابینہ کو بریفنگ دینے کی ہدایت کی جبکہ رشکئی اکنامک زون کے ترقیاتی کام کے معاہدوں کی دستخط پر کابینہ کو مبارک دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون سے 2 لاکھ افراد کو بلاواسطہ جبکہ 4 لاکھ افراد کو بالواسطہ روزگار فراہم ہوجائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News