Advertisement
Advertisement
Advertisement

میسی نے ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

Now Reading:

میسی نے ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

 فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کو نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافہ فٹبالر لیونل میسی 20 سال سے بارسلونا کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی نے 2004 میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی، یہ ان کے کیریئر کا واحد کلب ہے جس کے ساتھ وہ مسلسل 20 سال سے منسلک ہیں۔

لیونل میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں یہی نہیں بلکہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی میسی کو اسی کلب میں شمولیت کے دوران ملا۔

یاد رہے کہ لیونل میسی نے پچھلے ہفتے بارسلونا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب اُنہوں نے کلب نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

لیونل میسی اگلے سیزن میں بھی بارسلونا کی نمائندگی کریں گے۔

اس سے قبل اطلاعات آئی تھییں کہ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ نامور فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی کلب بارسلونا کو چھوڑنے کے فیصلہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب انہوں نے انتظامیہ کو فیکس بھیجا جس میں اپنے معاہدے میں شامل شق کا حوالہ دیتے ہوئے کلب سے فوری رخصت کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ نامور فٹبالر کی جانب سے کلب چھوڑنے کی خبر کے بعد بارسلونا کے حامی مایوسی کا شکار ہوگئے تھے اور بڑی تعداد ان کے اسٹیڈیم نو کیمپ کے باہر جمع ہوکر انتظامیہ اور بورڈ کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر