
پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کِنگ شاہ رخ خان کی دیوانی ہوگئیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام شاہ رخ کی 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کے ایک سین کی تصویر شیئر کی۔
https://www.instagram.com/p/CFM42nEBR-0/?utm
صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کِنگ شاہ رخ خان کی اداکاری سے متاثر دکھائی دے رہی ہیں۔
ماہرہ نے اپنی پوسٹ میں شاہ رخ خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاہ رخ خان اداکاری کی دنیا کی ایک یونیورسٹی ہیں اور ان کی ہر فلم میں اداکاری بے مثال اور متاثر کر دینے والی ہے۔
دوسری جانب ماہرہ خان اور شاہ رخ خان ہندی فلم ’رئیس ‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان اکثر شاہ رخ کی تعریف کرتی دکھائی دی ہیں اور بتاتی ہیں کہ شاہ رخ خان ان کے پہلے کرش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News