پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
تفسیلات کے مطابق عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی جو اُن کے نئے آنے والے گانے کی ہے۔
گلوکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گانا گنگناتے ہوئے اُن کی آنکھیں نم ہو رہی ہیں۔
عاصم اظہر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے نئے گانے کے چند سطر بھی لکھے:
تُم تھے وہ اجنبی، تھے سامنے لاپتہ
جتنا ملتے گئے، ہوتے گئے جُدا
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’نیو سانگ‘ بھی استعمال کیا۔
دوسری جانب عاصم اظہر کے نئے گانے کی دھماکے دار ویڈیو دیکھنے کے بعد صبا قمر بھی گلوکار کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں۔
اداکارہ نے کمنٹ سیکشن میں عاصم اظہر کے نئے گانے کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’اُف‘ اور اداکارہ نے اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
یاد رہے کہ صبا قمر کے کمنٹ کے جواب میں عاصم اظہر نے دل والے ایموجی کے ساتھ ’جگر‘ لکھا۔
واضح رہے کہ مداحوں نے گلوکار کی پوسٹ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ویڈیو دیکھنے کے بعد عاصم اظہر کے نئے گانے کا بے صبری سے انتظار کرنے لگ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
