
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے مابین گہرے تاریخی روابط ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر کرغزستان کے وزیر خارجہ چنگیز ایڈربیکوف کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کرغزستان کے مابین مختلف باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا جبکہ طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور سیاسی، اقتصادی اور عوامی سطح پر روابط کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوران ملاقات پاکستان اور کرغزستان کے مابین زمینی اور ہوائی روابط کو مزید بڑھانے پر بھی غور کیا گیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین علاقائی امن و استحکام اور افغان امن عمل پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیرخارجہ نے پاکستان کی ایس سی او ممبرشپ کیلئے کرغستان کے متحرک کردار کو سراہتے ہوئے کرغستان کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ کرغزستان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بالخصوص زیر تعلیم طلباء کا خصوصی خیال رکھنے پر اپنے کرغستانی ہم. منصب کا بھی شکریہ ادا کیا
ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کورونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے ان موثر اقدامات سے بھی آگاہ کیا جن کے باعث وائرس کے پھیلاؤ میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔
وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی یکطرفہ اقدامات کے باعث خطے کے امن کو درپیش خطرات سے کرغزستان کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرغزستان کے وزیر خارجہ چنگیز ایڈربیکوف سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے مابین گہرے تاریخی روابط ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News