شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں دہشت گردں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکوریٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار تاجبر علی اور سپاہی راشد شامل ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق حوالدار تاجبر علی کا تعلق سوات جبکہ شہید سپاہی راشد کا تعلق پارا چنار سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News