Advertisement
Advertisement
Advertisement

یومِ دفاع پر قومی کرکٹرز کے پیغامات

Now Reading:

یومِ دفاع پر قومی کرکٹرز کے پیغامات

یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر قومی کرکٹرز نے شہدائے وطن کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق  قومی کرکٹرز نے 1965 کی جنگ کے غازیوں کی جرأت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

6 ستمبر 1965 کا دن پاکستان کی جنگی تاریخ کا روشن باب ہے جب پاک فوج نے اپنے سے 3 گنا بڑی بھارتی فوج کو شرمناک شکست سے دوچار کیا۔

یاد رہے کہ اُس وقت سے لے کر اب تک ملکی دفاع کے لیے ہمارے جوان آج بھی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے

Advertisement

وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں

یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیاچن پر موجود ملک کی حفاظت پر مامور جوانوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاعر احمد ندیم قاسمی کے اشعار لکھے۔

قومی کرکٹر محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ  1965 میں پرچم کی سربلندی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ یومِ دفاع کے موقع پر پوری قوم وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو سلام پیش کررہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آج کا دن لازوال قربانیاں، اتحاد اور بہادری کی یاد میں منایا جارہا ہے۔

Advertisement

فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی یومِ دفاع کی مناسبت سے پیغام شیئر کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایسے میں قومی کرکٹرز نے بھی یوم دفاع و پر اپنے پیغامات میں وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر