Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام کیلئے نامزد

Now Reading:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام کیلئے نامزد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اگلے برس کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا معاہدہ کروانے پر ناروے کے رکن پارلیمنٹ کرسچن ٹیبرنگ یدا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا۔

یاد رہے کہ ناروے کے ان ہی رکن پارلیمنٹ نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات کی کوششوں پر 2019 میں بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔

علاوہ ازیں کرسچن ٹیبرنگ یدا عراق سے امریکی فوجوں کو نکالنے پر رواں برس بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ارکان پارلیمنٹ، حکومتی ارکان، یونیورسٹی پروفیسرز اور سابق نوبیل انعام یافتہ افراد نوبیل کے لیے نامزدگیاں کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب خود ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ انہیں نوبیل انعام ملنا چاہیے۔

ایک مرتبہ انھوں نے کہا تھا کہ شمالی کوریا اور شام کے سلسلے میں کام کرنے پر وہ امن کے نوبیل انعام کے حق دار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انصاف سے فیصلہ کیا جائے تو مجھے کئی چیزوں کی وجہ سے نوبل انعام مل سکتا ہے تاہم ایسا نہیں ہورہا۔

واضح رہے کہ نوبیل انعام کی نامزدگیوں کے لیے آخری تاریخ 31 جنوری 2021 ہے اور امن انعام کا اعلان 9 اکتوبر 2021 کو کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر