Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد

Now Reading:

آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر پارک لین، میگا منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ریفرنسز پر سماعت کی۔ سابق صدر اور فریال تالپور نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کردیا۔ تاہم عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو چارج شیٹ دے دی۔

احتساب عدالت میں ملزم عبدالغنی مجید نے بھی صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت میں آصف علی زرداری، فریال تالپور اور عبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان ذاتی حیثیت میں پیش ہوئےجب کہ عبد الغنی مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔

پارک لین ضمنی ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نیب ریفرنسز کیخلاف تین درخواستیں خارج کر دی تھیں۔

Advertisement

عدالت کا کہناتھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب ریفرنسز میں بری نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے آصف زرداری پر تینوں کرپشن ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

خیال رہے کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں نوڈیرو ہاؤس کےانچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ندیم بھٹو سے تفتیش کے بعد آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی کےغیرقانونی ٹھیکےدیئےگئے، ٹھیکوں کے نتیجے میں رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ندیم بھٹوکےاکاؤنٹس میں آتی رہی اور ندیم بھٹو اس رقم سےنوڈیرو ہاؤس کا انتظام چلاتے رہے۔

پارک لین کمپنی ریفرنس میں17 میں سے آصف زرداری مجموعی طور پر 13 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی جن میں 10 افراد اور تین کمپنیاں شامل ہیں۔ ریفرنس میں نامزد3 ملزمان یونس قدوائی، عزیر نعیم اور اقبال میمن اشتہاری ہیں۔

پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے قومی خزانے کو 3 ارب 77 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ، انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ سمیت دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں۔

آصف زرداری پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے کا بھی الزام ہے جب کہ اس کیس میں بلاول بھٹو زردای بھی نامزد ہیں۔

Advertisement

نیب کا موقف ہے کہ آصف علی زرداری قرض لے کر معاف کرانے کے اس مقدمے میں بطور صدر اثرانداز ہوئے، انہوں نے نیشنل بینک سے اپنی جعلی کمپنی کو قرض دلوایا، کیس میں نیشنل بینک کے سابق صدور سمیت مختلف گواہان اپنے بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

میگا منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے علاوہ دیگر افراد پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر