Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹروے حادثہ- پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکار برہم

Now Reading:

موٹروے حادثہ- پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکار برہم

پاکستان شوبز انڈسڑری کے اداکار موٹروے حادثے پر برہم دکھائی دے رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فنکار نے اپنے پیغامات میں وزیر اعظم عمران خان سے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

انسانیت سوز واقعے پر شوبز فنکاروں نے بھی خاتون سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں اظہار برہمی کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ احتجاج کی ضرورت کیوں پڑتی ہے، یہاں کب تک ایسا ہوتا رہے گا؟اس کا جواب کون دے گا؟

Advertisement

سجل نے مزید لکھا کہ ملزمان کو سرعام پھانسی دی جانی چاہئے اور ایسے انسانیت سوز واقعات کا معاشرے سے خاتمہ ہونا چاہئے۔

Advertisement

اداکارہ منشا پاشا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلا جرم زیادتی کرنے والوں نے کیا، دوسرا جرم وہ لوگ کررہے ہیں جو عورت کو مورد الزام قرار دے رہے ہیں، تیسرے جرم کے مرتکب افراد وہ افسران ہیں جو کچھ نہیں کرتے ہیں اور چوتھے وہ لوگ ہیں جو اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند نہیں کررہے۔

اداکار فیروز خان نے اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ آپ کے بیان کی تائید کرتا رہوں گا کہ پاکستان ضرور ریاستِ مدینہ بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگر آپ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی اور بچوں کا قتل کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی نہیں دیں گے تو کبھی بھی کچھ نہیں بدلے گا۔

 اس ضمن میں آپ کو دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کرنی ہوگی اور یہی میرا مطالبہ ہے۔

Advertisement

اداکار اعجاز اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آپ کو ان ملزمان کو سرِ عام پھانسی دے کر مثال قائم کرنی ہوگی۔

Advertisement

زارا نور عباس نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی زیادتی کا نشانہ بنتا ہے، اس کے بعد یہاں ٹوئٹر پر ایک ہیش ٹیگ بنایا جاتا ہے وہ ٹرینڈ کرتا ہے اور بات آئی گئی ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کب تک ہوتا رہے گا اب اس سے بڑھ کر کچھ اہم فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

گلوکار عاصم اظہر نے اپنی ٹویٹ میں ’زیادتی کرنے والوں کو سرِ عام پھانسی دو‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا۔

عدنان صدیقی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم بحیثیت قوم خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

Advertisement

معروف اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے لکھا کہ ’غصہ اور برہمی اس واقعے پر ردعمل دینے کیلئے کافی نہیں، پاکستان میں خواتین کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔‘

Advertisement

Advertisement

اداکار احسن خان نے لکھا کہ ’عورت کی عزت اور بچوں کی  معصومیت کو کچلنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔‘

واضح رہے کہ گوجرانوالہ کی رہائشی ثنا نامی خاتون کے ساتھ افسوس ناک واقعہ رو نما ہوا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر