Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیز فائر کی خلاف ورزی ، بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب

Now Reading:

سیز فائر کی خلاف ورزی ، بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب
لائن آف کنٹرول

بھارتی قابض فورسز کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزیاں پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار  کو دفترخارجہ طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے  بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے نے بھارت سے اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج کیا اوراحتجاجی مراسلہ بھارتی سینئر سفارتکار کے حوالے کیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی فورسز نے30 ستمبر کو ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی، قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک نہتا شہری شدید زخمی ہوا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ رواں برس بھارت نے ابتک فائر بندی انتظام کی 2404 خلاف ورزیاں کی جبکہ رواں برس بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 19 معصوم شہری شہید اور 192 شدید زخمی ہوئے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

Advertisement

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں جبکہ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے جبکہ اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے ۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے، بھارت 2003ء کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ اجلاس جاری؛ 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کیلئے حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعوی
ہمارا کسی کے ساتھ کوئی ڈیڈلاک نہیں، عطاء تارڑ
27ویں آئینی ترمیم؛ بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات طے
پاک فوج کی جانب سے باجوڑ کی سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر نو اور تزئین مکمل
سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز؛ کیا آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے؟
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کر لی، آج سینیٹ میں پیش ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر