سارہ اور فلک کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی سارہ اور فلک کی تصویروں سوشل...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فلک شبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
فلک شبیر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں گلوکار کے ہمراہ اُن کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان بھی موجود ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CF65-I4FW7V/?utm
فلک شبیر کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو ’سلو مو ٹک ٹاک ‘ ہے یعنی ویڈیو میں وہ آہستہ آہستہ اپنی اہلیہ کے ساتھ چلتے آرہے ہیں۔
جبکہ یہ ٹک ٹاک مشہور بھارتی گانے ’میں پھر بھی تم کو چاہوں گی‘ پر بنائی گئی ہے۔
گلوکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اظہارِ محبت کرنے والا ایموجی بناتے ہوئے سارہ خان کو مینشن کیا۔
فلک شبیر نے 21 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے اب تک 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔
جبکہ مداحوں کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس خوبصورت جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رہے رواں سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان کی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News