عمران اشرف نے مداحوں سے والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کر دی
پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف نے مداحوں سے والدہ کی صحت...
پاکستان کے بہترین اداکار عمران اشرف کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے
بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے حامل اداکار عمران اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کی منفرد کیمشن نے مداحوں کے دلوں میں اداکار کی مزید جگہ بنا دی۔
اداکار عمران اشرف کی جانب سے لکھے جانے والے کیمشن کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
انسٹا گرام اکاؤنٹ پرشئیر کی جانے والی تصویر میں اداکار نہایت خوبصورت نظرآ رہے ہیں۔
اداکار عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اُنہوں نے حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔
عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں۔
انہوں نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس اور فان رنگ کا کوٹ پہنا ہوا ہے اور تصویر بنوانے کے لیے پوز دے رہے ہیں۔
نامور اداکار اعجاز اسلم نے عمران اشرف کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں ’ہیرو‘ قرار دیا ہ۔

جبکہ اداکارہ کِنزہ ہاشمی کی جانب سے بھی عمران اشرف کی تعریف کرتے ہوئے اُن کی پوسٹ پر ’ماشااللّٰہ‘ کا کمنٹ کیا ہے۔

دوسری جانب عمران اشرف کے مداحوں کی جانب سے بھی اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے خوب تعریفی کمنٹ کیے جا رہے ہیں۔
اداکار نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’شکر الحمدللّٰہ، ‘ اور ساتھ میں عاجزی و انکساری کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ذات کے لیے لکھا ہے کہ’ وہ کچھ بھی نہیں ہیں۔‘
واضح رہے کہ عمران اشرف کی تصویر اور کیپشن اُن کے مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کو بھی خوب بھا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News