دُنیا سوچتی کچھ اور بولتی کچھ ہے، نعمان اعجاز
پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پیغام جاری...
پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کی تصویر اب امریکا کے کرنسی نوٹ پر موجود، آخر ماجرہ کیا ہے اداکار نے خود ہی بتا دیا۔
اداکار نعمان اعجاز نے ایک بار پھر اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کی تعریفیں سمیٹ لیں۔
نعمان اعجاز کا اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی کا سی ای او خود بننا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے ایک سو ڈالر کے نوٹ کی تصویر پوسٹ کی ہے جس پر اداکار کی اپنی تصویر شائع ہے۔
نعمان اعجاز نے کیپشن میں لکھا کہ خود اپنی زندگی کا سی ای او بنیں اور پھر اپنے حساب سے جب چاہیں ترقی کریں، کسی کو نکالیں یا پھر بھرتی کریں۔
نعمان اعجاز نے کیپشن میں مشہور شعر بھی کچھ اس طرح لکھا:
کوشش نہ کر تُو سبھی کو خوش رکھنے کی
ناراض تو یہاں کچھ لوگ خُدا سے بھی ہیں
اس سے قبل نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکار سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس تھے اور نظر جُھکائے نیچے دیکھ رہے تھے۔
نعمان اعجاز نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’یہ دُنیا سوچتی کچھ اور ہے، بولتی کچھ اور ہے، مانتی کچھ اور ہے، سمجھاتی کچھ اور ہے، اور چاہتی کچھ ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News