گلگت میں کورونا کی صورتحال
گلگت بلتستان میں مزید 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بتا دیا کہ وہ کس کے سحر میں مبتلا ہو گئیں ہیں۔
شنیرا اکرم پاکستان کے دوست ملک ترکی کے شہر استنبول کے غروب آفتاب کی دیوانی ہوگئیں جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
شنیرا نے حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ترکی کے شہر استنبول کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں غروب آفتاب کا خوبصورت منظر دکھایا گیا ہے۔
شنیرا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’غروب آفتاب کا حسین منظر دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ استنبول واقعی میں ایک خوبصورت شہر ہے۔‘
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ شنیرا آج کل پاکستان کے دوست ملک ترکی میں اپنی چھٹیاں گُزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’جی ہاں! مجھے بھی ایسا لگتا ہے کہ میں ترکی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہوں۔‘
Ok so think I am also in love with Turkey! Definitely up there as one of the coolest countries on the planet 🇹🇷😎 #VisitTurkey
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 22, 2020
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News