ماہرہ خان نے ’فریدہ خانم‘ کی سُریلی آواز کی تعریف کر دی
پاکستان کی اداکارہ ماہرہ خان نے کلاسیکل گلوکارہ اور ملکہ غزل ’فریدہ...
پاکستان کی ہردل عزیز اداکارہ ماہرہ خان نے خواتین سے متعلق بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کا قول شیئر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی فلم ’قائدِاعظم زندہ باد‘ کی تصاویئر شیئر کیں۔
https://www.instagram.com/p/CGX2GDBhntt/?utm
ماہرہ خان کی جا نب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں اداکارہ نے بتایا کہ اس فلم کا ٹیزر ہفتے کو ریلیز کیا جارہا ہے۔
اداکارہ نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کا خواتین سے متعلق قول بھی شیئر کیا۔
قائداعظم محمد علی جناح نے اپنے قول میں فرمایا تھا کہ کوئی قوم اس وقت تک عظمت کی بلندیوں پر نہیں پہنچ سکتی جب تک آپ کی خواتین آپ کے شانہ بشانہ نہ ہوں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کے اس پیغام اور اس میں موجود تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News