Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاروبار دوست ماحول کی فراہمی ترجیح ہے، شبلی فراز

Now Reading:

کاروبار دوست ماحول کی فراہمی ترجیح ہے، شبلی فراز
شبلی

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کا فروغ اور کاروبار دوست ماحول  کی فراہمی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی  استحکام  ملک کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ حکومت نے اخراجات میں کمی کے ساتھ درآمد ات میں بھی کمی کی۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ معاشی کمزوریوں کے خارجہ محاذ  پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے  میں ادب اور فنون لطیفہ  کا اہم کردار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ تخلیقی صلاحیتوں کواجاگر کرنے کیلئے مواقع فراہم کررہے ہیں اور عوامی خوشحالی اور مسائل کے حل کیلئے اداروں کا استحکام ضروری ہے۔

Advertisement

واضح رہے گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک کا مقصد لوٹی ہوئی دولت بچانے کےعلاوہ کچھ نہیں ہے، وہ چاہتے ہیں انکی کرپشن معاف کردی جائے۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئی گی اور نہ ہی کسی صورت اپوزیشن کو این آر او دیا جائے گا اور اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو ہم نئے انتخابات کروالیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر