Advertisement
Advertisement
Advertisement

شنیرا اکرم نے کراچی کے لوگوں کو کیوں خوش قسمت قرار دیا؟

Now Reading:

شنیرا اکرم نے کراچی کے لوگوں کو کیوں خوش قسمت قرار دیا؟

وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرام نے کراچی کے لوگوں کو بتا دیا کہ وہ خوش قسمت کیوں ہیں۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے کراچی والوں کو اُن کی خوش قسمتی کا احساس دلاتے ہوئے لکھا کہ ہم نہیں جانتے کہ ہم کس قدر خوش قسمت ہیں کیونکہ ہمارے پاس سمندر ہے۔

مزید پڑھیں

شنیرا اکرام کا ساحلِ کو دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار

سماجی کارکن شنیرا اکرام نے کراچی کے ساحلِ سمندر پر موجود گندگی کو...

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شنیرا مارننگ کے لیے اپنے شوہر وسیم اکرم کے ہمراہ سی ویو گئی تھیں جہاں اُنہیں شدید افسردگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کراچی کے ساحل پر بےتحاشہ کچرا موجود تھا۔

Advertisement

کراچی کے ساحل پر گندگی دیکھنے کے بعد شنیرا نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جبکہ تصویر میں ساحل پر موجود کچرہ اور گندگی بھی واضح طور پر دکھائی دے رہی تھی۔

شنیرا کی جانب سے سی ویو پر گندگی کی طرف توجہ دلائے جانے کے بعد انتظامیہ نے حرکت میں آتے ہوئے ساحل کی صفائی کروائی۔

تاہم اب شنیرا اکرام نے سوشل میڈیا سائٹس انسٹاگرام پر کراچی کے سی ویو کی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے۔

واضح رہے کہ شنیرا کی طرف سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں کراچی کا ساحل صاف سُتھرا اور خوبصورت دِکھائی دے رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
سانول عیسیٰ خیلوی نے والد عطااللہ خان کے ساتھ ’’تھیواہ‘‘ کا نیا ورژن ریلیز کردیا
منیب بٹ کا بیٹیوں سے محبت بھرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل
’نادیہ میڈی سونی سوانی‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آگئی
کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر